نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر پارلیمنٹ بھگونت مان نے آج پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کر دی ہے۔
اس سلسلے میں ان کی سخت تنقید ہو رہی ہے اور اسے
پارلیمنٹ کی سیکورٹی کے نظام کے لئے خطرہ بتایا جا رہا ہے۔
مسٹر مان کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہوتے، سیکورٹی کے طریقہ کار سے گزرتے، پارلیمنٹ احاطے کی جانب بڑھتے ہوئے اور ایوان میں سوال پوچھنے سے منسلک باتیں دکھائی گئی ہے۔